واٹربورڈ کے ملازم سمیت 2افراد کی لاشیں برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع خضریٰ مسجد کے قریب ایک گھر سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق متوفی حسین اپنے چھوٹے بھائی سلمان کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔دوسری جانب ہاکس بے کے ہٹ سے مرد کی لاش ملی،متوفی کی شناخت شہباز مسیح کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی واٹر بورڈ کا ملازم ہے متوفی نشے کا عادی لگتا ہے تالہ توڑ کر ہٹ میں داخل ہوا تھا،ممکنہ طور پر موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے ۔