فریقین سے 19اگست تک جواب طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر میں فوتی کوٹہ پر تقرری کا معاملہ پر فریقین سے 19 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے ۔عدالت نے درخواست گزار سے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے فریقین کو 19 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔
درخواست گزار کے وکیل صولت رضوی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اُن کے مؤکل نے فروری 2024 میں فوتی کوٹہ کی بنیاد پر ایف بی آر میں ملازمت کے لیے درخواست دی تھی تاہم محکمہ کی جانب سے غیر ضروری تاخیر کے باعث تاحال تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔