دھوراجی کالونی میں رہائشی عمارت میں فٹنس جم سیل کرنے کا حکم نامہ معطل

دھوراجی کالونی میں رہائشی عمارت میں فٹنس جم سیل کرنے کا حکم نامہ معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے دھوراجی کالونی میں رہائشی عمارت میں فٹنس جم سیل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا ہے ۔ عدالت نے حکام سے آئندہ سماعت تک تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے ۔

 درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے مؤکل نے 2023 میں جم کے لیے عمارت کے گراؤنڈ فلور کا کرایہ پر معاہدہ کیا تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ بغیر کسی نوٹس کے ایس بی سی اے نے جم کو اچانک سیل کر دیا اور قیمتی سامان حتیٰ کہ ممبران کا ذاتی سامان بھی باہر نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ رہائشی عمارت میں جم چلانا کیا کمرشل سرگرمی کے زمرے میں نہیں آتا؟ جس پر وکیل نے مؤقف دیا کہ علاقے میں دہائیوں سے ایسی کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ ایس بی سی اے کا امتیازی سلوک ہے ۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہیں سنے بغیر ایس بی سی اے کا فیصلہ غیر قانونی اور ماورائے قانون اقدام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں