نسلہ ٹاور کا پلاٹ نیلامی کے لیے پیش

نسلہ ٹاور کا پلاٹ نیلامی کے لیے پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نسلہ ٹاور کے 780 گز کے متنازع پلاٹ کی نیلامی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے ۔

 سندھ ہائیکورٹ کے مقرر کردہ آفیشل اسائنی نے اخبار میں نیلامی کا اشتہار شائع کراتے ہوئے خریداروں سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔ پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر 2025 ہے ۔ آفیشل اسائنی کے مطابق خریداروں کو بولی کے ساتھ ریزرو پرائس کا 25 فیصد پے آرڈر کی صورت میں جمع کرانا ہوگا جبکہ پلاٹ اسی روز سب سے زیادہ پیشکش کرنے والے کو فروخت کر دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں