کیول آرٹ گیلری میں نور علیٰ نورآرٹ نمائش

کیول آرٹ گیلری میں نور علیٰ نورآرٹ نمائش

وزیراعلیٰ نے افتتاح کیا، ڈسپلے کارنرز کا معائنہ،فن پاروں کا جائزہسندھ نے ہمیشہ تنوع، ثقافت اور فکری اظہار کو فروغ دیا ،مرادعلی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کیول آرٹ گیلری میں ’’نور علیٰ نور‘‘ آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جو دعوتِ ہادیہ کی سرپرستی میں ریڈیئنٹ آرٹس کے تحت منعقد ہونے والا ایک اہم ثقافتی پروگرام ہے ۔ نمائش کی کیوریٹر الفیہ عباس علی نے دنیا بھر کے مختلف فنکاروں کے ایسے کام جمع کیے ہیں جو الہٰی نور کے روحانی استعارے کو مختلف فنون کے ذریعے پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ کے پہنچنے پر دعوتِ ہادیہ کے کمال یونس اور ریڈیئنٹ آرٹس کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا اور نمائش کے موضوع، فنی سمت اور عالمی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے 19مختلف ڈسپلے کارنرز کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے مصوری، روشن شدہ فن پاروں، خطاطی، مقدس جیومیٹری، ٹیکسٹائل آرٹ اور انسٹالیشنز کا جائزہ لیا۔مراد علی شاہ نے نے فنکارانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش تخلیق اور روحانیت کا شاندار امتزاج ہے۔ فنکاروں نے ربانی رہنمائی کی علامت کے طور پر نور کے تصور کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں