عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے ،الطاف شکور
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی، وائس چیئرمینز اعظم منہاس، رفیق خاصخیلی، خلیل احمد تھند، کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد ، چیف آرگنائزر طارق چاندی ولا و دیگر رہنماؤں نے۔۔۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے مثبت اور مؤثر ثابت ہوگی۔ پاکستانی افواج ملک کا مضبوط دفاعی حصار ہیں جو ہر خطرے کے سامنے چٹان کی رح ڈٹی رہتی ہیں۔ عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، وسیع تجربہ اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے ان کا عزم پاکستان کے مستقبل کے لیے نیک شگون ہے ۔ موجودہ ملکی و علاقائی حالات میں ان کی تعیناتی استحکام اور اعتماد کی فضا پیدا کرے گی۔ پاسبان رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ عاصم منیر کی رہنمائی میں قومی سلامتی مضبوط ہوگی، عوام کا اعتماد بڑھے گا اور پاکستان مزید امن، ترقی اور استحکام کی جانب آگے بڑھے گا۔