نیپا جیسا واقعہ سندھ میں کہیں بھی ہوا توایکشن ہوگا، وزیر بلدیات

نیپا جیسا واقعہ سندھ میں کہیں بھی ہوا توایکشن ہوگا، وزیر بلدیات

وزیراعلیٰ کا ایکشن مستحسن، آئندہ صرف کراچی تک محدود نہیں رہے گا ، ناصر شاہیہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے ، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، سکھر میں گفتگو

سکھر(بیورو رپورٹ) وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیپا جیسے واقعہ پر وزیرِ اعلیٰ کا ایکشن مستحسن ہے، اب یہ صرف کراچی تک محدود نہیں رہے گا اگر سندھ میں کہیں بھی کوئی ایسا واقعہ ہوا تو اسی طرح کا ایکشن لیا جائے گا، کیونکہ یہ کسی ایک ادارے نہیں تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ سکھر آئی بی اے کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات پر دل دکھی ہوتا ہے ، اس طرح کی باتیں کرکے وہ اپنی پرانی روش کو دہرا رہے ہیں۔

انہیں ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے، ہم نے انہیں ایم کیوایم پاکستان بنانے کے بعد کھلے دل سے ویلکم کیا تھا کہ وہ اب ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشوں والی باتیں نہیں کریں گے، مگر اب جو وہ مطالبات کررہے ہیں، ان پر دکھ ہوتا ہے، وہ بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم کی بات کرتے ہیں لیکن اگر وہ صوبوں کا بلدیاتی نظام اٹھا لیں تو سندھ سب سے زیادہ بااختیار ملے گا۔ پاکستان ہمارے لیے اہم ہے لیکن این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اگر ملک کے دفاع کی بات ہوگی تو ہم اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں