میرپورخاص:عوام کو فراہمی آب کیلئے بہتر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

میرپورخاص:عوام کو فراہمی آب کیلئے بہتر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

میرپورخاص (بیورورپورٹ ) ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ 6 جنوری سے 20 جنوری 2026 تک ہونے والی نہروں کی سالانہ صفائی کے سلسلے میں بندش کے دوران عوام کو پینے اور روز مرہ استعمال کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائی جائے اور رمضان المبارک میں بھی عوام کو پانی کی فراہمی کو مد نظر رکھا جائے تاکہ عوام کو مشکلات درپیش نہ ہو سکیں۔

 یہ ہدایت انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں سالانہ بندش کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو دی۔ اجلاس میں پانی کی بندش کے دوران ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈویژنل کمشنرنے مزید کہا کہ عوام کو پانی کی بندش کے دوران پینے کے پانی کی فراہمی کا شیڈول دیا جائے تاکہ وہ اوقات کار کے تحت اپنی ضرورت کا پانی استعمال کے لیے جمع کر لیں ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر، ایڈیشنل کمشنر ٹو بشارت حسین و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں