ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت احکامات

ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سالِ نو اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کے حوالے سے تمام زونل ڈی آئی جیز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ۔۔۔

 ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ہدایات کے مطابق ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف اقدامِ قتل سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے فوری گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ ہوائی فائرنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور یہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے ۔کراچی پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے علاقے اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع15 مددگار پر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں