کے الیکٹرک اور پاک سوزوکی میں گرڈ اسٹیشن کیلئے معاہدہ
آٹو مینوفیکچررز کی سہولت کے لیے 132 کے وی کاگرڈ اسٹیشن تعمیرہوگامنصوبہ 20 میگاواٹ تک قابلِ اعتماد اور مؤثر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ میں ایک معاہدہ طے پایا ہے ، جس کے تحت کراچی میں آٹو مینوفیکچررز کی سہولت کے لیے 132 کے وی کا ایک مخصوص گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ پاک سوزوکی کی بڑھتی ہوئی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 20 میگاواٹ تک قابلِ اعتماد اور مؤثر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔یہ اشتراک کے الیکٹرک کے قابل بھروسہ اور اعلیٰ معیار کے بجلی کی فراہمی کے کے ذریعے صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے مشن کو مزید تقویت دیتا ہے ۔ ڈی پی ورلڈ اور پی ایس آر ایم سمیت حالیہ متعدد معاہدے بھی کے۔
الیکٹرک کے نظام کی قابل اعتماد کارکردگی اور لاگت کے لحاظ سے مسابقتی ہونے پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں، خصوصاً اُن صنعتوں کے لیے جن کے آپریشنز میں توسیع ہو رہی ہے ۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ \"یہ منصوبہ صرف بجلی کا کنکشن نہیں بلکہ پاکستان کے آٹوموٹو سیکٹر کی بدلتی ہوئی ضروریات کا پیشگی ادراک کرتے ہوئے حل فراہم کرنے کے بارے میں ہے ۔ اسی لیے ہمارے آپریشنز اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے قابل اعتماد توانائی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
کے الیکٹرک کے ساتھ مخصوص گرڈ اسٹیشن کے قیام کے لیے یہ شراکت داری پیداواری کارکردگی مستحکم رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ گرڈ کی طلب مستحکم بناسکتی ہے ۔پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورا نے کہا کہ پاک سوزوکی ملکی نقل و حرکت کی ضروریات پورا کرنے اور معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اسی لیے ہمارے آپریشنز اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے قابلِ اعتماد توانائی اہم ہے ۔ کے ۔الیکٹرک کے ساتھ مخصوص گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے یہ شراکت داری ہمیں پیداواری کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔