کے ایم سی ہیڈ آفس پر احتجاج کی تیاریاں
کراچی(این این آئی)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینزالائنس کی جانب سے 20 جنوری کو کے ایم سی ہیڈ آفس پر ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں اہم اجلاس الائنس کے سربراہ سید ذوالفقارشاہ کی زیر صدارت کے ایم سی ورکشاپ میں ہوا۔
اجلاس میں مختلف بلدیاتی یونینز یونائیٹڈ ورکرز یونین،پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین,پینشنرز کی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی اجلاس میں پنشنرز اور ملازمین کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ اور احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔رہنماوں نے احتجاج اور دھرنے میں بھرپور انداز اور بڑی تعداد میں شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس سے حبیب الرحمن اعوان،غلام حسین شاہ،ندیم صدیقی، الیاس جدون، نثار سواتی،راجہ عاصم شہزاد، عباس احمد، ریحان قاضی،ملک اعجاز،الیاس سندھو،امجد غوری، فرقان مغل، منیر احمد،محمد رفیق،اعظم خان، انور بلوچ، امان خان، فرانسس، شبیر شفقت، اسلم بزنجو، مزمل شاہ، رفیق خان اور دیگر نے خطاب کیا۔