عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کا متاثرین گل پلازہ سے اظہار یکجہتی

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کا متاثرین  گل پلازہ سے اظہار یکجہتی

کراچی(سٹی ڈیسک)عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل نے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ تاجر برادری اور خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ نے سانحے کے پیشِ نظر اعلان کیا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ، اسی طرح دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے انکے آجر / مالکان کے یا پھر گل پلازہ کی نمائندہ تاجر تنظیم کے توسط سے واٹس ایپ نمبر 0333-3113119 پر رابطہ کرنے پر مکمل تحقیق کے بعد انکے خاندان کیلئے 6 ماہ تک راشن انکے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں