گل پلازہ کی چھت پر متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں محفوظ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کے بعد عمارت کی چھت سے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گل پلازہ کی چھت پر متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں موجود ہیں، تاہم آگ لگنے کے باوجود خوش قسمتی سے ان گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ درست حالت میں موجود ہیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کو انتہائی مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔