آئی جی کا سی ٹی ڈی کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سی ٹی ڈی کا دورہ کیا۔
انہوں نے سی ٹی ڈی کے افسران و اسٹاف سے ملاقات کی اور فرائض کی انجام دہی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی جی سندھ کو مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے آئی جی سندھ کو محکمے کی مجموعی کارکردگی، وسائل، تکنیکی آلات پر تفصیلی بریفننگ دی۔