سکھر:موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے ڈوب گئے

سکھر:موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے ڈوب گئے

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں پیر کی رات تیز ہواؤں کیساتھ ہونیوالی موسلا دھار بارش نے میونسپل اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بارشوں سے پید ا ہونیوالی صورتحال سے نمنٹے کیلئے کئے جانے والے اجلاسوں اور بلند و بانگ دعووؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

بارش کے بعدشہر کے تجارتی و رہائشی علاقوں سمیت اہم سڑکوں پربرساتی و ڈرینج کا پانی جمع رہا جبکہ بارش کے بعد گلی محلوں ، سڑکوں پر گندگی ، کیچڑ کے ڈھیر جمع ہونے سے تعفن پھیل گیا ، متاثرہ کاروباری مراکز سمیت سڑکوں پر میونسپل کارپوریشن کی یوسیز میں کسی جگہ پر بھی صفائی کاعملہ اور سینٹری انسپکٹر نظر نہیں آئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں