حیدر آباد:کسٹم نے 15سوملین کی غیر قانونی اشیا تلف کردیں

حیدر آباد:کسٹم نے 15سوملین کی غیر قانونی اشیا تلف کردیں

غیر قانونی سگریٹ، جعلی ادویات، چرس، افیون، آئس ، غیر ملکی شراب شامل

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)کسٹم حکام نے 15سو ملین روپے مالیت کی پکڑی گئی غیرقانونی اشیاء تلف کردی، تلف کی گئی اشیاء میں منشیات ، غیرقانونی اسمگل کی گئی سگریٹ ، ادویات شامل ہیں۔ سائٹ ایریا حیدرآباد میں کسٹم ماڈل لاء انفورسمنٹ یونٹ نے مختلف مقامات سے اسمگلنگ کے دوران پکڑی گئی 15سو ملین روپے مالیت کی غیرقانونی سگریٹ، جعلی ادویات، چرس، افیون، آئس ، غیر ملکی شراب شامل ہے جسے تلف کردیا گیا ، کلکٹر کسٹم ڈاکٹر ناصر خان کا کہنا تھا کہ تلف کی گئی مصنوعات انسانی صحت اور معاشی طورپر ملک کے لئے نقصان دہ تھی جنہیں مختلف مواقع پر پکڑا گیا تھا اور اب اسے تلف کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسٹم حکام تندہی سے اسمگلروں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے اور ان سے برآمد کی گئی اشیاء کو وقتاً فوقتاً تلف کردیا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں