نیب کی طلبی کے باوجود متعلقہ افسران کی عدم پیشی

نیب کی طلبی کے باوجود متعلقہ افسران کی عدم پیشی

کے ایم سی ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کو بطور کسٹوڈین آف ریکارڈ طلب کیا

کراچی(این این آئی)اورنگی ٹاؤن شپ میں مبینہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں قومی احتساب بیورو نیب کراچی کی جانب سے جاری طلبی نوٹس کے باوجود متعلقہ افسران کی عدم پیشی نے کئی سنگین سوالات کو جنم دے دیا ہے ، ذرائع کے مطابق نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے اور اہم سرکاری ریکارڈ جمع کرانے کی واضح ہدایات کے باوجود محمد رضوان خان سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ اور دیگر متعلقہ افسران تاحال پیش نہیں ہوئے جس کے باعث تحقیقات کے عمل میں تاخیر اور شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، نیب کراچی نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بطور کسٹوڈین آف ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ محمد رضوان خان، آصف جاوید ایڈیشنل ڈائریکٹر، مظہر خان ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ، عقیل احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر، منظر عالم لینڈ سروئیر، عبدالحفیظ اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر اور عاصم قریشی اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کا مکمل سروس ریکارڈ، تعیناتیوں کی تفصیلات اور شناختی دستاویزات کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش کیے جائیں کیونکہ یہ ریکارڈ انکوائری کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں