بلدیاتی ملازمین تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سراپااحتجاج
کراچی (این این آئی)کے ایم سی کے 14 ہزار سے زائد ملازمین اور 15 سو سے زائد پنشنرز تاحال ماہوار تنخواہیں وپنشن سے محروم ہونے کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے۔
منگل کو دوسرے روز بھی سجن یونین کے سربراہ سید ذوالفقارشاہ کی قیادت میں کے ایم سی ہیڈ آفس حبیب بینک برانچ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا اور زبردست نعرے بازی کی گئی.انہوں نے کہا کہ بینک کا سسٹم خراب ہونے کے باعث تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہیں ہوسکی ۔