اسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز موجود،صورتحال اسکے برعکس

اسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز موجود،صورتحال اسکے برعکس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے 2005 میں سرکاری، غیر سرکاری اسپتالوں، لیبارٹریوں اور ڈسپنسریوں سے نکلنے والے طبی فضلے کوسائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کیلئے اسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز بنائے تھے۔۔۔

 اسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز اور تحفظ ماحولیات ایکٹ 1997 ترمیم شدہ 2012 کے تحت محکمہ ماحولیات کے عملہ کو خصوصی اختیارات بھی دیے گئے تھے ۔ان رولزکے مطابق اسپتالوں سے نکلنے والے طبی فضلے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے اور محفوظ و مناسب جگہوں پر ڈمپ کیا جائے لیکن یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے ، قانون کے تحت اسپتالوں اوردیگر طبی خدمات فراہم کرنے والے ادارے طبی مادوں کومجوزہ سائنسی طریقوں سے ٹھکانے لگانے کے پابند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں