یونیورسٹی روڈ پر حادثے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق، واٹر ٹینکر نذرآتش

یونیورسٹی روڈ پر حادثے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق، واٹر ٹینکر نذرآتش

متوفی پی آئی بی کالونی کا رہائشی اور گینگ وارکمانڈر احمد علی مگسی کا ماموں تھا، ڈرائیور اور مالک کی تلاش شروع

کراچی(این این آئی)یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری بحق ہوگیا جس پر مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ سول سینٹر کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ٹینکر کو آگ لگا دی۔عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ سوک سینٹر کے قریب یہ واقعہ پیش آیا، مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار واٹرٹینکر نمبر TTB-837 کو آگ لگا دی۔ آتش زدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔

جاں بحق ہونے والے 55 سالہ شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بشیر ولد عبدالحکیم کے نام سے کی گئی ، متوفی پی آئی بی کالونی مکرانی مسجد کے قریب کا رہائشی اور لیاری گینگ وار پی آئی بی کالونی کے کمانڈر احمد علی مگسی کا ماموں تھا۔پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور اور مالک کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں