رینجرز کی کارروائی، چانڈیو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی(آن لائن)کراچی کا علاقے سندھی گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چانڈیو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں راجب عرف راجو، منیر علی چانڈیو عرف منو اور عبدالجبار عرف باقر شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل 5 جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان سٹیل مل سے لوہا اور تانبا چوری میں بھی ملوث رہے ۔