رمضان المبارک خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں اخوت، ہمدردی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔
پاسبان ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔ کراچی کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جن کے حل کے لئے پاسبان ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل، بالخصوص صفائی، پانی، سیوریج، ٹوٹی سڑکوں اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، شہری حقوق کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔