آئی جی سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات

آئی جی سے امیر جماعت  اسلامی کراچی کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور اس تناظر میں کیے جانے والے پولیس اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کراچی میں جرائم،منشیات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کے حوالے سے سندھ پولیس کی جاری کاروائیوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے عوام دوست اور جدید پولیسنگ کے حوالے سے اقدامات اور عوامی سہولیات کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں