ٹریلر نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے شخص کو کچل دیا

 ٹریلر نے فٹ پاتھ پر سوئے  ہوئے شخص کو کچل دیا

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر فٹ پاتھ پر سویا ہوا شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے پورٹ قاسم کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے شخص کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ جانے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں