مسیحی برادری نے اپنامذہبی تہوار پام سنڈے منایا
ہولی ٹرینٹی ٹینٹی چرچ سے ریلی بھی نکالی گئی،مذہبی گیت گائے گئےگرجا گھروں میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں
کراچی (این این آئی) مسیحی برادری نے اتوار کو کراچی میں اپنا مذہبی تہوار پام سنڈے منایا۔مسیحی برادی ہولی ٹرینٹی چرچ سے ایک ریلی نکالی ۔شرکا نے اپنے ہمراہ مسیحی عقیدے کے مطابق کھجور کی شاخیں ساتھ لائے ۔ریلی کی قیادت پاسٹر غزالہ شفیق نے کی۔انہوں نے بتایا کہ پام سنڈے کھجوروں کا اتوار بھی کہا جاتا ہے ۔مسیحی عقیدے کے مطابق یسوع مسیح (حضرت عیسیی) کی یروشلیم میں فتح مندانہ آمد کی یاد میں ایسٹر سے ایک ہفتہ قبل منایا جاتا ہے ۔ اس دن چرچ میں خصوصی دعائیہ اجتماعات، کھجور کی ٹہنیوں کے جلوس اور یسوع مسیح کی قربانی کو یاد کیا جاتا ہے ۔ یہ دن مسیح کی قربانی اور امن کو یاد کرنے کا موقع ہے ۔ اس موقع ریلی میں مذہبی گیت گائے گئے ۔گرجا گھروں میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں گواہی مشن ٹرسٹ کے تحت اتوار کم عمر مسیحی بچیوں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت پاسٹر سرفراز ویلیم ۔پروین پرویز اور سیلویاعلیشاہ نے کی۔مظاہرے میں کم کم عمر مسیحی بچیوں نے پوسٹر اٹھارکھے تھے ۔جس پر ماریہ شہباز کیس کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔کم عمر مسیحی بچیوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اس کیس پر نظر ثانی کریں۔حکومت کم عمر مسیحی بچیوں کی جبری مذہب تبدیلی اور شادی کو روکے ۔تمام متنازعہ فیصلے اور قوانین ختم کیے جائیں۔کم عمر مسیحی بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔18 سال سے کم عمر شادی کو روکنے کے قانون پر عمل کرایا جائے ۔