جعلی دستاویزات کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات خارج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے شمالی کوریا میں آئی ٹی ورکرز کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات خارج کرتے ہوئے کیس کو مالی جرائم قرار دے دیا اور تفتیشی افسر کو معاملہ سیشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں ایف آئی اے کاونٹر ٹیرارزم ونگ کی جانب سے ملزمان عالیہ بتول، سہیل اور صغیر کے خلاف کارروائی کی جا رہی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ کیس کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دہشتگردی کے زمرے میں ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ریکارڈ پر ایسا کوئی ٹھوس مواد موجود نہیں جو متعلقہ دفعات کے اطلاق کو ثابت کرسکے ۔ نہ تو کسی کالعدم تنظیم یا اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل کسی فرد یا ادارے کا نام سامنے آیا ۔