ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی(این این آئی) منگھوپیر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق ملزمان مزدہ ٹرکوں میں ڈرموں کے ذریعے ایرانی ڈیزل اسمگل کر رہے تھے ۔پولیس نے چیکنگ کے دوران دو ٹرک تحویل میں لے کر دو ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔برآمدگی میں 27 ڈرموں میں موجود 1700 لیٹر ڈیزل اور 3 جنریٹر شامل ہیں، جن کی مالیت مقامی مارکیٹ میں تقریباً 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے ۔گرفتار ملزمان میں سنول تنویر اور محمد فیاض شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان اور برآمد شدہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔