غذائی عدم تحفظ و قلت آب مستقبل کیلئے خطرناک، پاسبان

غذائی عدم تحفظ و قلت آب  مستقبل کیلئے خطرناک، پاسبان

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور نے کہا کہ بڑھتی غذائی عدم تحفظ اور پانی کی شدید قلت ملک کے مستقبل کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

اس لیے ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے پانی کی قلت کا شکار ہو رہا ہے ، فی کس پانی کی دستیابی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو چکی ہے جبکہ زیر زمین پانی کی سطح گر رہی ہے ، آبپاشی کے نظام میں خامیاں ہیں اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے ، خوراک اور پانی کے شعبوں میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں