فائر سیفٹی آگاہی مہم تیز

 فائر سیفٹی آگاہی مہم تیز

کراچی(این این آئی) شہر میں بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات کے پیش نظر فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم میں تیزی آ گئی ہے ۔

پروفیشنل فائر سیفٹی آفیسر محمد کاشان مختلف اداروں میں آگ سے بچاؤ کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ایک گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اسکولز، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں جا کر لوگوں کو احتیاطی تدابیر، فائر ایکسٹینگویشر کے استعمال، ایمرجنسی ایویکوایشن اور فائر الارم سسٹم سے متعلق عملی تربیت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید ارشاد نے بھی عملی مشقوں پر زور دیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں موثر ردعمل ممکن ہو سکے ۔ناقص وائرنگ، گیس لیکیج اور غیر معیاری آلات آگ لگنے کی بڑی وجوہات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں