اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جڑواں شہروں، پشاور، سوات، بونیر، چترال، نوشہرہ اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ بٹگرام ، مانسہرہ ، ہری پور ، ایبٹ آباد میں بھی زلزلے سے در و دیوار لرز اٹھے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحری علاقہ تھا، جبکہ زلزلہ 170 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔