29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں بشریٰ بی بی اپنے وکیل فیصل ملک اور لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی کو آگے نہ بڑھایا جا سکا، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں