گلشن اقبال میں دودھ کی دکان لوٹنے کی فوٹیج سامنے آگئی

گلشن اقبال میں دودھ کی دکان لوٹنے کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال بلاک فور اے قائد اعظم کالونی اریانہ ہوٹل کے پاس ماشاء اللہ دودھ کی دکان کو چار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان دکان سے 6لاکھ 47 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ تین ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کی جبکہ ایک ملزم دکان کے باہر کھڑا رہا۔تینوں ملزمان اسلحہ بردار تھے جنہوں نے ہیلمٹ اور رومال سے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے ۔متاثرہ شہری کی مدعیت میں مبینہ ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں