جماعت اسلامی سیاست نہیں بلکہ کہانیاں سنا رہی،ترجمان سندھ حکومت

جماعت اسلامی سیاست نہیں بلکہ کہانیاں سنا رہی،ترجمان سندھ حکومت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سیاست نہیں بلکہ کہانیاں سنا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے منعم ظفر پہلے اپنے 9 ٹاؤنز کی کارکردگی کا جائزہ لیں، کراچی میں جاری ترقیاتی کام مخالفین کو کیوں تکلیف دے رہے ہیں؟ یونیورسٹی روڈ پر احتجاج صرف فوٹو سیشن ہے ، خدمت نہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز نے شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے ۔ سندھ حکومت شہر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی صرف تنقید کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں