ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ناقابل برداشت ، سنی تحریک
کراچی(این این آئی)ملک بھر خصوصا شہری علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر،ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیاری مٹیریل کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام کو مسلسل اذیت میں مبتلا رکھا جا رہا ہے ،سڑکیں کھود کر مہینوں چھوڑ دی جاتی ہیں۔