قرآن کو وظیفہ حیات بنانا اصل کامیابی،طارق مدنی
کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سمیت مسلمانوں کی آپس میں تفرقہ بازی و اتحاد بین المسلم کا خاتمہ مسلمانوں کے زوال کی وجوہات میں بڑی وجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا عبد الماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی، قاری محمد اسحاق چشتی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔
طارق مدنی نے کہا کہ قرآن کریم کو اپنا وظیفہ حیات بنانا اصل کامیابی ہے اسی طرح قرآن کریم کے بنیادی تین حقوق کو بھی اہمیت دینا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ تلاوت قرآن مستقل نیکی اور مستقل ثواب کا کام ہے۔