بدعنوان پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری شکایت کاآسان طریقہ متعارف

 بدعنوان پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری شکایت کاآسان طریقہ متعارف

کراچی (آئی این پی)سندھ پولیس نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کرانے کا طریقہ کار متعارف کرا دیا ۔

 پولیس ترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کی گاڑی، موٹر سائیکل یا کوئی قیمتی سامان چوری ہو جائے اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج نہ کی جا رہی ہو یا غلط ایف آئی آر درج کی گئی ہو تو شہری براہِ راست پولیس کے اعلیٰ حکام سے رجوع کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر تھانے کا کوئی اہلکار یا افسر غیر مناسب رویہ اختیار کرے یا رشوت طلب کرے تو متاثرہ شہری فوری طور پر آئی جی پی کمپلین سیل پر اپنی شکایات لازمی درج کروائیں،متاثرہ شہری اپنی شکایات 1715 پر کال کرکے یا واٹس ایپ نمبر 0314108831 پر درج کروا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں