وزیرداخلہ کا بہادر افواج کو خراج تحسین
کراچی(این این آئی)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی بہادر افواج، سکیورٹی اداروں، شہدا اور غازیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
معرکہ حق نے قومی تاریخ میں عزم، اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ معرکہ حق صرف ایک جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی بقا، خودمختاری، قومی وقار اور سالمیت کی علامت بن چکا ہے ۔