پنگریو، محراب پور:ڈوبنے ، ٹریفک حادثے میں 2اموات

پنگریو، محراب پور:ڈوبنے ، ٹریفک حادثے میں 2اموات

پنگریو، محراب پور (نمائندگان دنیا)پنگریو کے قریب واقع گاؤں حاجی مہرو خان لوند میں 13 سالہ عاشق علی لوند گھر کے قریب جمع پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

گھر کے قریب زرعی زمین کو دینے کیلئے پانی جمع کیا گیا تھا۔ اہل علاقہ اور ورثا نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور اسے پانی سے نکال کر گھر منتقل کیا، لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔ ادھر نوشہرو فیروز کا فوجی جوان گلگت میں حادثے میں جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق کوٹ لالو تھانے کی حدود گاؤں ننگرخان مری کا رہائشی فوجی جوان رفیق حسین ولد خان محمد مری استور میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے نوجوان کی حادثے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں