عیدالاضحی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ کا اجلاس
کراچی (آئی این پی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عیدالاضحی سے قبل صفائی ستھرائی اور بلدیاتی خدمات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران، ٹاؤن انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔خصوصی اجلاس میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اُٹھانے اور ان کو مقررہ جگہ پر ٹھکانے لگانے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے موثرنظام اور عملے کی دستیابی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے واضح کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔