ملیر اسپتال چورنگی کے قریب نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر اسپتال چورنگی کے قریب نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈآفس عامر علی خان نے شرکت کی۔
سابقہ دفتر میں موجود تین ون ونڈو کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر سات کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں اب روزانہ تقریباً 300 شہریوں کو خدمات کی فراہمی ممکن ہو گی۔سینٹر میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور جانشینی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کے لئے بھی الگ الگ خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔انگلیوں کے نشانات مدھم ہونے کی صورت میں جن شہریوں کو شناخت کی تصدیق میں مشکل پیش آتی ہے مرکز میں ان کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔