موبائل فون چھیننے والے ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ گلشنِ اقبال پولیس کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی۔پولیس نے موبائل فون اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان ریحان ولد رمضان اور عرفان ولد معشوق علی سے 30 بور پسٹل، ایمونیشن اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔برآمد شدہ موبائل فون تھانہ گلشنِ اقبال کے علاقے سے چھینا گیا تھا۔واردات کا مقدمہ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے ۔ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔