ایشور کمپاؤنڈ دوبارہ سربمہر کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش قرار دے کر خالی کروائی گئی عمارت پر مبینہ قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نیپیئر روڈ پر واقع ایشور کمپاؤنڈ دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست ایشور کمپاؤنڈ کے دکانداروں کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ متروکہ وقف املاک نے 1960 کی دہائی میں عمارت کی ملکیت اصل مالکان کو منتقل کردی تھی۔