غیر قانونی تعمیرات پر 4 افراد گرفتار
کراچی(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار نے آگانی چوک آرام باغ میں واقع تاریخی عمار ت پر جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تاریخی عمارتوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔