تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے کا سلسلہ تیز

تاجروں کو بھتے کی پرچیاں  ملنے کا سلسلہ تیز

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے کا سلسلہ تیزی پکڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 10 دنوں کے دوران 4 دکانداروں سے بھتہ طلب کیا گیا اور دھمکی آمیز آڈیو میسجز اور پرچیاں بھیجی گئیں۔ نیو کراچی میں 2، نارتھ کراچی میں 1 اور پریڈی میں 1 دکاندار کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے ۔ الیکٹرانک مارکیٹ کے دکاندار سے 25 لاکھ، نیوکراچی سندھی ہوٹل کے دکانداروں سے 16 لاکھ اور ناگن چورنگی کے دکاندار سے 15 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں