اہلکار چیکنگ کے نام پر عیدی مہم میں مصروف
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سٹی نبی بخش تھانے کے اہلکار چیکنگ کے نام پر عیدی مہم میں مصروف ، شہری نے نبی بخش تھانے کے اہلکاروں کی کیپری سنیماکے عقبی روڈ پر چیکنگ پوائنٹس پر رشوت وصولی کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے اہلکار گھنٹوں کا وقت ضائع کرتے اور پیسے وصول کرکے چھوڑ دیتے ہیں۔