صوبائی وزیر مذہبی اُمور سے سنی تحریک کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر مذہبی اُمور سے سنی تحریک کے وفد کی ملاقات

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر محکمہ اوقاف، مذہبی اُمور ریاض حسین شاہ شیرازی سے نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔۔۔

ملاقات میں مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ ،محمد مبین قادری شامل تھے ،شاہدغوری نے صوبائی وزیر مذہبی اُمور ریاض حسین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جائیں ،اہلسنت امن پسند مذہبی رواداری کو فروغ دیتے ہیں ،فرقہ وارانہ سازش کرنے والے انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں