پولیس اہلکار کا منشی کانسٹیبل پر بھتہ خوری کاالزام
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار اصغر نے منشی کانسٹیبل جاوید احمد پر بھتہ خوری کے سنگین الزامات عائد کردیے۔
اہلکار اصغر کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔کانسٹیبل اصغر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد اور ایس ایچ او حیدری کو بھی بذریعہ کوریئر درخواستیں ارسال کی ہیں اور پیشی پر وہ سب حقائق افسران کو بتائے گا۔ پولیس اہلکار کا ویڈیو بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے فوری طور پر مذکورہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد کے سپرد کر دی۔