مچھی میانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 6افراد گرفتار

مچھی میانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 6افراد گرفتار

کراچی(اے پی پی)کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کی نگرانی میں مچھی میانی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کے مطابق آپریشن کے دوران سرکاری زمین اور مین روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیااورتجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرتے ہوئے 8 ٹرکوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقام مین روڈ اور عوامی گزرگاہ تھی جس پر تجاوزات قائم کر کے شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔حاظم بھنگوار نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے مارکیٹوں کے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مقررہ حدود کے اندر رہ کر کاروباری سرگرمیاں انجام دیں ۔ؤ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں