گلشن اقبال میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکوہلاک

گلشن اقبال میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکوہلاک

ملزمان لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گھوم رہے تھے ،پولیس کا موقف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں اور فائرنگ کے واقعات میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ متعدد ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک تیرہ سی میں مبینہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گھوم رہے تھے ،شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں پولیس اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق جوابی کارروائی میں دو مبینہ ڈاکو ذاکر عرف فنٹر اور کمال عرف کمالو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔ پولیس نے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ادھر سہراب گوٹھ ندی پل، شارعِ پاکستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو دلاور عرف مٹھو کو گرفتار کرلیا گیا۔ اقبال مارکیٹ حوا گوٹھ میں پو مقابلے کے بعد زخمی فرازسمیت 4ملزمان کو گرفتار کر کے دو پستول، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں