گھر میں کام کے بہانے بلاکر خاتون سے زیادتی ،ملزم نے ضمانت کرالی

گھر میں کام کے بہانے بلاکر خاتون سے زیادتی ،ملزم نے ضمانت کرالی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سرجانی ٹاؤن میں گھر میں سلائی کڑھائی کے کام کے بہانے بلاکر پڑوسی نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد مرکزی ملزم نے ضمانت کروالی۔

 ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک پڑوسی نے انہیں یہ کہہ کر اپنے گھر بلایا کہ اس کی والدہ کو کسی کام کے لیے ان کی ضرورت ہے۔ خاتون کے مطابق وہاں پہنچنے پر ملزم نے انہیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنالی۔ مقدمے میں خاتون نے اپنے پڑوسی سلمان علی، رفیق شاہ اور ایک نامعلوم شخص کو نامزد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سلمان علی نے ضمانت حاصل کرلی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں